
امریکانےویزاپابندی کی نئی پالیسی کااعلان کردیا،جس میں غیرملکی سرکاری عہدیداروں اور دیگر افراد کونشانہ بنایاگیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیوکاکہناہےکہ غیرقانونی امیگریشن کی سہولت پرغیرملکی افسروں کیخلاف ویزاپابندی لگےگی،امیگریشن،کسٹم ،ہوائی اڈےاوپورٹ اتھارٹی کےاہلکاروں کونشانہ بنایاجائےگا،امریکاکومضبوط بنانےکیلئےسرحدوں کاتحفظ ضروری ہے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق کابینہ ارکان پابندی کےشکارممالک کی فہرست 12مارچ تک فراہم کریں گے،امریکاکی نئی ویزاپالیسی سےممکنہ طورپربھارت،پاکستان اورافغانستان کےلوگ متاثر ہوسکتےہیں،بعض ممالک میں سیکیورٹی اورجانچ کےخدشات پرنئی پالیسی بنائی گئی۔
واضح رہےکہ ڈونلڈٹرمپ نےاپنےپہلےدورمیں7مسلم ممالک کےشہریوں کےامریکاداخلےپرپابندی لگائی تھی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔