امریکا:پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلاجیکسن انتقال کرگئیں
امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن74سالہ شیلاجیکسن لی انتقال کرگئیں۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق شیلاجیکسن طویل عرصےسےکینسرکےموذی مرض میں مبتلاتھیں۔انہوں نےاپنےسیاسی کیرئیر کا آغاز 1994 میں ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے کیا وہ ریاست ٹیکساس سے سب سے زیادہ عرصے تک کانگریس کے رکن رہنے والوں میں شامل تھیں۔شیلاجیکسن لی نے پہلے ہی پرائمری الیکشن میں4 مرتبہ کے فاتح ڈیموکریٹ کریگ واشنگٹن کو شکست سے دوچار کیا۔
شیلا جیکسن کا شمار پاکستان کے حامیوں میں ہوتا تھا اور انہوں نے مختلف معاملات پر دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے پاکستان کی حمایت کی۔حکومت پاکستان نے شیلا جیکسن کی خدمات کے اعتراف میں 2022 میں ان کو ہلال پاکستان سے نوازا تھا۔
شیلاجیکسن عوامی نمائندہ کےطورپرابھرکرسامنےآئی تھیں وہ عوامی خدمت کےجذبےسےسرشارتھیں۔شیلا جیکسن عوامی اجتماعات میں پیش پیش رہتی تھیں ۔ انہوں نے اپنے علاقے ہیوسٹن کے لیے فیڈرل فنڈز لینے کے لیے جدوجہد کے حوالے سے بھی شہرت حاصل کی۔ شیلا جیکسن نے 2009 میں شہر میں لائٹ سسٹم کی بہتری کے لیے ایک ارب ڈالر کی خطیر رقم کی منظور کروائی تھی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لاہور: پنجاب کی صوبائی کابینہ کے حلف کا معاملہ
مارچ 6, 2024 -
امریکی خلائی ادارے ناسا کا اہم بیان
جون 24, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔