امریکاچین تجارتی جنگ:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اضافہ،سونا ،چاندی کے نرخ کم

0
4

امریکاچین تجارتی جنگ کےاثرات آنےلگے،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیاجبکہ سونے اور چاندی کے نرخ کم ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکاکی چین پرنئی پابندیوں سےتیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا،عالمی سطح پرتیل کی قیمتوں میں 3فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا،امریکی خام تیل2 ڈالر اضافےسے64.45ڈالرفی بیرل ہوگیا، برطانوی خام تیل بھی فی بیرل 2ڈالر اضافےسے67.85ڈالرکاہوگیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق عالمی مارکیٹ میں سونافی اونس 5ڈالرکمی سے 3ہزار 341ڈالر کاہوگیا ،چاندی کی قیمت4سینٹ کمی سےفی اونس32.6ڈالرہوگئی۔

Leave a reply