امریکا:کار سازی کیلئے مشہور مشی گن کا جزیرہ جہاں کوئی کار نہیں چلتی

کار سازی کیلئے مشہورامریکی ریاست مشی گن کا جزیرہ جہاں کوئی کار نہیں چلتی،دلچسپ اور حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں۔
امریکی ریاست مشی گن کا شہر ڈیٹرائٹ دنیا میں کاروں کی پیداوار کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتا ہے، اس شہر میں فورڈ، جنرل موٹررز اور کرسلر جیسی شاندار کاروں کی کمپنیاں موجود ہے، اسی لیے اس شہر کو عالمی سطح پر کارسازی کا دارالحکومت کہا جاتا ہے، تاہم اسی ریاست مشی گن کی حدود میں ایک ایسا جزیرہ بھی موجود ہے، جہاں کسی شخص کے پاس کوئی کار نہیں۔
ریاست مشی گن کا ماکینک ایک ایسا جزیرہ ہے، جہاں ہائی وے پر بھی گاڑیاں چلانے کی اجازت نہیں ، ایسا کیوں ہے اور اس کے پیچھے کیا راز ہے؟ اس حوالے سے ایک قصہ مشہورہے کہ 1898ء میں یہاں سے ایک گاڑی گزری تو یہاں موجود گھوڑے گھبراگئے ، اس واقعے کے بعد مقامی افراد نےگاڑیوں پر پابندی عائد کردی، تب سے آج تک مقامی افراد سکون کی زندگی گزار رہے ہیں۔گزشتہ ایک صدی سے یہاں کا سارا انتظام 600 گھوڑوں نے سنبھالا ہوا ہے، یہ گھوڑے ہی اس جزیرے کی سڑکوں کے اصل بادشاہ ہیں۔
مشی گن کے شمالی جزیرہ نما علاقے سے لوگ یہاں 20 منٹ کی فیری مسافت کے بعد پہنچتے ہیں، یہاں ان کے آنے کا مقصد یہاں کے مشہور فج حاصل کرنا ہوتا ہے۔ماکینک کے جزیرے پر کچرہ اٹھانے والے سے لیکر کوریئر کا کام سب کچھ انہیں گھوڑوں کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ گھوڑے کی ٹاپیں ہی یہاں سڑکوں پرسنائی دیتی ہیں،جبکہ سیاح اس علاقے میں آکربہت سکون محسوس کرتے ہیں۔