امریکاکاکولمبیاپرپابندیاں لگانےکااعلان

امریکی محکمہ خزانہ کےدفتربرائےغیرملکی اثاثہ جات کنٹرول نےکولمبیاپرپابندیاں لگانےکااعلان کردیا۔
امریکی میڈیا کےمطابق صدرڈونلڈٹرمپ کی جانب سےکولمبیاکومنشیات کااڈہ قرار دینے کے بعد پابندیاں لگائی گئی  ہیں، کولمبیا کے صدر گستادو پیٹرو،انکی اہلیہ،بیٹااوروزیرداخلہ کانام لسٹ میں شامل ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کاکہناہےکہ پابندیاں منشیات کےخلاف واشنگٹن کی جاری کارروائیوں کاحصہ ہیں۔
ترجمان پینٹاگون کاکہناہےکہ امریکا نےکیریبین میں منشیات اسمگلرزکیخلاف کارروائی کیلئےجنگی بیڑا گیرالڈآرفورڈبھی بھیج دیا،بحری بیڑےسےامریکاکی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
دوسری جانب کولمبیاکےصدرگستاووپیٹرنےمنشیات کےامریکی الزامات اور پابندیوں پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ امریکاکوکوکین کھپت پرقابوپانےمیں مدددی اورحالیہ پابندیاں مکمل تضادہیں،ہم پیچھےنہیں ہٹیں گےاورکبھی گھٹنےنہیں ٹیکیں گے۔
 
                			
                                        			














