امریکاکی جانب سےسفری پابندیوں کی اطلاعات بےبنیادہیں،ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نےکہاہےکہ امریکاکی جانب سےسفری پابندیوں کی اطلاعات بے بنیادہیں۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کاکہناتھاکہ وزیراعظم شہبازشریف کی سعو دی ولی عہدسےتعمیری ملاقات ہوئی،وزیراعظم کادورہ سعودی عرب قریبی تعلقات کاعکاس ہے،وزیراعظم نےپاکستان کی مسلسل سپورٹ پرشکریہ اداکیا،دونوں رہنماؤں نےدوطرفہ تعلقات کامختلف شعبوں میں وسعت دینےپرتبادلہ خیال کیا،دورہ معاشی تعاون،سرمایہ کاری،تجارت اورسلامتی کےشعبوں میں اضافےکاباعث ہوگا۔
ترجمان کامزیدکہناتھاکہ پاکستان غزہ پراسرائیلی حملوں کی شدیدمذمت کرتاہے، پاکستان فوری طورپرمغربی کنارےپرحملےروکنےکامطالبہ کرتاہے،عالمی برادری اسرائیل کی جانب سےنسل کشی کوبند کرائے ،اسرائیلی حملےعالمی جنگ بندی معاہدےکی خلاف ورزی ہیں،پاکستان کامیزائل اورڈیفنس پروگرام ملکی دفاع کےلئےہے،پاکستان یمن کےعوام کےلئےامن عمل کی حمایت کرتاہے۔
شفقت علی خان کاکہناتھاکہ امریکاکی جانب سےسفری پابندیوں کی اطلاعات بےبنیادہیں،امریکامیں سفری پابندیوں کی خبروں کواسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے مسترد کردیا،ویزامعاملات پرہونےوالااجلاس معمول کاحصہ تھا،کسی سفارتکارکی طلبی معمول کاحصہ ہوتی ہے،افغان انتظامیہ کومتعددچیلنجزپرپاکستان کامؤقف پیش کیاگیا،طورخم بارڈرکھول دیاگیا،کل سےپیدل آمدورفت بھی بحال ہوجائےگی۔
ترجمان کامزیدکہناتھاکہ افغان سائیڈپرکسی قسم کی نئی تعمیرات نہیں ہوں گی،یہی پاکستان کابینادی مطالبہ تھا،بھارتی حکومت خودلاکھوں کشمیریوں کےقتل عام میں ملوث ہے،سوشل میڈیاپرافواہوں کی تحقیقات کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی گئی،کمیٹی سوشل میڈیاپرپھیلنےوالی افواہوں اورالزامات کی چھان بین کرےگی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
چیمپئنزٹرافی:پاکستان کوپہلےمیچ میں نیوزی لینڈسے60رنزسےشکست
فروری 20, 2025 -
پشاور: قصہ خوانی بازار کی تزئین و آرائش کا کام مکمل
مئی 16, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔