امریکاکےکردارسےپاک بھارت جنگ بندی ہوچکی ہے،ٹیمی بروس

0
111

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا  ہے کہ امریکا کے کردار سے پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ بندی ہوچکی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کانیوزکانفرنس کےدوران کاکہناتھاکہ خطےمیں دہشتگردی کی وجہ پاکستان اوربھارت کےدیرینہ مسائل ہیں،پاکستان اوربھارت مکمل جنگ شروع کرنےکےقریب پہنچ چکےتھے،پاکستان اوربھارت کےدرمیان اب جنگ بندی ہوچکی ہے،امریکانےدونوں ممالک کےدرمیان جنگ روکنےکےلئےکرداراداکیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کامزیدکہناتھاکہ یہ بات دنیا کے مشاہدےمیں آئی کہ دیرینہ مسائل حل نہیں ہوئے ہیں تاہم دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تنازعات حل ہونے کا امکان پھر سے پیدا ہواہے اوریہ دونوں ملکوں کیلئے موقع ہے۔
اُن کاکہناتھاکہ یہ بات امید افزا ہے کہ امریکی شمولیت اور معاونت کے سبب پاکستان اور بھارت کےدرمیان جنگ بندی ہوئی ، اچھی خبر یہ ہے کہ حریف جنگ بندی جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ٹیمی بروس کامزیدکہناتھاکہ حالیہ کشیدگی سےدنیانےمحسوس کیایہ مسئلہ حل نہیں ہوا،جنگ بندی سےطویل مدتی مسائل حل ہونےکی امیدہے،دونوں ممالک کادوسرےخطوں کی نسبت جلدجنگ بندی کاعہداچھی بات ہے۔

Leave a reply