امریکا نے روس کمپنیوں پر پابندی عائد

0
82

امریکا نے روس پر پابندیوں کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور روس کو سیمی کنڈکٹرز بیچنے والی چین میں قائم کمپنیوں پر بھی پابندیاں لگا دی ہیں۔

اس سلسلے میں روس کو امریکی اشیاء بیچنے پر بھی پابندی لگائی جائے گی،امریکا کی جانب سے اس ضمن میں روس کے مالیاتی اداروں سے لین دین کرنے والے بینکوں کو وارننگ دی گئی ہے۔

امریکی محکمۂ خزانہ کی جانب سے روسی شہریوں کو سوفٹ ویئر اور آئی ٹی سروسز دینے پر پابندی عائد کی گئی ہے،اس پابندی سے روسی فوج سے جڑے غیر ملکی مالیاتی ادارے زد میں آئیں گے، ایشیا، یورپ اور افریقہ میں 300 سے زائد افراد اور ادارے اس کا ہدف ہیں۔

رپورٹس کے مطابق روس کو امریکی اشیا بیچنے پر بھی پابندی لگائی جائے گی۔ امریکا کی جانب سے روس کے مالیاتی اداروں سے لین دین کرنے والے غیر ملکی بنکس کو بھی انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

Leave a reply