
امریکا جانیوالے سیاحوں کیلئے اہم خبر،امریکی انتظامیہ نے غیر ملکی سیاحوں پر سخت ویزا شرط عائد کر دی۔
امریکی محکمہ خارجہ نے سیاحتی اور کاروباری ویزوں پر امریکا آنیوالے بعض ممالک کے شہریوں کیلئے نیا ویزا سکیورٹی بانڈ پروگرام متعارف کروا دیا، جس کے تحت مخصوص درخواست دہندگان کو 15 ہزار ڈالر تک کی رقم بطور ضمانت جمع کرانا ہوگی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نئی پالیسی کا نفاذ 20 اگست سے ہوگا، جو ابتدائی طور پر بی ون (کاروباری) اور بی ٹو (سیاحتی) ویزہ رکھنے والے افراد پر لاگو کی جائے گی۔
امریکی حکام کے مطابق یہ پائلٹ پروگرام اُن ممالک کے شہریوں کی حوصلہ شکنی کیلئے ہے، جہاں سے تعلق رکھنے والے افراد میں ویزے کی مدت سے زائد قیام (اوورسٹے) کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ چکا ،اس اقدام کا مقصد ویزا قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانا اور غیرقانونی قیام کی شرح میں کمی لانا ہے۔ بانڈ کی رقم عارضی ہوگی اور قانونی مدت کے اندر واپس جانیوالے افراد کو رقم واپس کر دی جائے گی۔
امریکی محکمہ خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ اس پالیسی کے تحت پہلے سال میں ہی حکومت کو 2 کروڑ ڈالر تک آمدنی متوقع ہے، جبکہ ساتھ ہی غیرملکی حکومتوں کو بہتر جانچ اور شناختی عمل اپنانے پر آمادہ کرنے کی کوشش بھی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق 2023 میں 5 لاکھ سے زائد افراد پر امریکا میں ویزا سے زائدقیام کا شبہ ظاہر کیا گیا ، جو امریکی امیگریشن پالیسی کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔