امریکا نے پاکستان کے ساتھ سکیورٹی پارٹنر شپ جاری رکھنے اظہار کر دیا

0
87

واشنگٹن:(پاکستان ٹوڈے) امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سکیورٹی پارٹنر شپ ہماری اولین ترجیح رہی ہے اور ہم اسے آگے بھی جاری رکھیں گے۔

پاکستان میں ہر ایک کیساتھ قانون کے مطابق سلوک ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں، دنیا میں ہر جگہ آئین کی حکمرانی کی حمایت کرتے ہیں، ہم تمام امدادی پروگراموں کی نگرانی جاری رکھیں گے۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے بھارت کے حوالے سے کہا ہے کہ نئی دہلی سے سکھ رہنما کے قتل کی مکمل تحقیقات چاہتے ہیں اور بھارت پر سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات جلد مکمل کرنے پر بھی زور دیا ہے۔

Leave a reply