امریکہ:آتشزدگی سےبڑی تباہی ،27افرادہلاک،متعددلاپتہ

0
3

امریکہ میں آتشزدگی سےبڑی تباہی ،آگ میں جھلس کر27افرادہلاک جبکہ متعددلاپتہ ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں11روزقبل لگنےوالی آگ پرتاحال قابونہ پایاجاسکا، تیزہواؤں کےباعث آگ مزیدپھیلنےکاخدشہ بڑھنےلگا۔آگ سے40ہزار ایکڑر قبہ جل کرراکھ ہوگیا۔ کروڑوں ڈالرکاسامان جل کرخاکسترہوگیا۔
کاؤنٹی حکام کےمطابق لاس اینجلس میں آگ سےہلاکتوں کی تعداد27 ہوگئی ،ملبہ ہٹائیں گےتوہلاکتوں کی مکمل تعدادواضح ہوگی۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق فائرفائٹرزکی طرف سےآگ بجھانےمیں پیش رفت ہوئی ہے،اگلےہفتےتیزہواؤں سےآگ دوبارہ بھڑکنےکےخطرات بھی موجودہیں۔
امریکی حکام کےمطابق ایک لاکھ70ہزارافرادانخلاکےنوٹس کےتحت ہیں،مکینوں کی گھروں میں واپسی میں کئی ماہ لگ سکتےہیں،آلودہ پانی اورلینڈسلائیڈنگ بڑےخطرات ہیں،آگ کیسےشروع ہوئی،تفتیش میں کئی ماہ لگ سکتےہیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق آگ بجھانےکےآپریشن میں14ہزار فائر فائٹرز حصےلےرہےہیں،سیکڑوں فائرانجن،واٹرٹینکر،84طیارےآگ پرقابو پانے میں مصروف ہیں۔ کینیڈااور میکسیکو کیساتھ8دیگرریاستوں کے فائر فائٹرز ریسکیو میں مصروف ہیں۔

Leave a reply