امریکہ:جنگلات میں آتشزدگی ،10افرادہلاک،ہزار وں عمارتیں راکھ بن گئیں

0
52

امریکی شہرلاس اینجلس کےجنگلات میں آتشزدگی سےتقریباً10افرادہلاک ہوگئے جبکہ آگ کےباعث ہزاروں عمارتیں جل کرراکھ بن گئیں۔
امریکی میڈیاکی رپورٹ کےمطابق لاس اینجلس میں آگ نےاب تک 30ہزارایکڑسےزائداراضی کولپیٹ میں لیاہے،آگ سے 10افراد ہلاک ہوگئے اور آتشزدگی سے10ہزارسے زائدگھر اورعمارتیں جل کر راکھ بن گئی ہیں۔امریکی صدرجوبائیڈن نےہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکردیا۔
میڈیارپورٹس کےمطابق حکام نےمتاثرہ علاقوں میں کرفیونافذکردیا،امدادی کار کنوں کےعلاوہ کوئی باہرنظرآیاتوگرفتارکرلیاجائےگا۔جبکہ آگ کےباعث اربوں ڈالرکانقصان ہواہے۔آگ کےباعث2لاکھ رہائشیوں کوانخلاکی وارننگ جاری کردی گئی،آتشزدگی کی وجہ سے 1لاکھ80ہزارافرادنقل مکانی کرچکےہیں،جنوبی کیلیفورنیامیں2لاکھ85ہزارسےزائدرہائشی بجلی سےمحروم ہیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق جیمزووڈس،پیرس ہلٹن،بلی کرسٹل سمیت مشہورشخصیات کےگھرآگ میں جل چکے ہیں،امریکی حکام نےجنگل میں آگ لگنےکی وجوہات جاننےکیلئےتحقیقات شروع کردیں۔

Leave a reply