امریکہ:سرکاری ملازمین کےجبری مستعفی ہونےکی تاریخ میں توسیع

0
21

امریکی عدالت نےوفاقی ملازمین کےجبری استعفیٰ کےمنصوبےکو10فروری تک روک دیا۔
ڈسٹرکٹ جج جارج اوٹول نےریمارکس دئیےکہ ٹرمپ کےپروگرام کی قانونی حیثیت کاجائزہ لے رہے ہیں ،منصوبےپرعملدرآمدکیلئےحکومت کوکارروائی کرنےسےروک دیاہے۔
ڈسٹرکٹ جج جارج اوٹول نےسرکاری ملازمین کے مستعفیٰ ہونے کی حکومتی ڈیڈ لائن میں 10 فروری تک توسیع کردی،بوسٹن کے جج جارج او ٹول نے ٹرمپ انتظامیہ کی مقرر کردہ ڈیڈ لائن کو مؤخر کیا۔
دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے یوایس اے آئی ڈی ملازمین کی تعداد میں بھی بڑی کٹوتی ہوگی۔
امریکی میڈیاکے مطابق ٹرمپ انتظامیہ 10 ہزار ملازمین میں سے صرف 290 کو برقراررکھے گی۔
عدالت نےٹرمپ انتظامیہ کونوٹس جاری کرتےہوئےکیس کی مزیدسماعت پیرتک ملتوی کردی۔
واضح رہےکہ یونینزنےمیساچوسٹس میں امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ میں مقدمہ دائرکیاتھا۔
دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ کاکہناتھاکہ حکومتی ڈیڈلائن کاآج آخری روزہےجس پرعمل کرتےہوئے 50ہزارملازمین پیشکش قبول کرچکے۔
یادرہےکہ گزشتہ ہفتے ٹرمپ انتظامیہ نے 20 لاکھ وفاقی ملازمین کو 7 فروری تک مستعفی ہونے پر 8 ماہ کی تنخواہ اور مراعات کی پیشکش کی تھی۔

Leave a reply