امریکہ تاریخ کےنازک موڑپرہے،جمہوریت کیلئے فکر مند ہوں، صدرجوبائیڈن

0
12

امریکی صدرجوبائیڈن نےکہاہےکہ امریکہ تاریخ کےنازک موڑپرہے،جمہوریت کیلئےفکرمندہوں۔
امریکی صدرجوبائیڈن کاوائٹ ہاؤس میں الوداعی انٹرویوکےدوران کہناتھاکہ بےپناہ دولت اورطاقت کاغلط استعمال امریکی عوام کیلئےخطرناک ہے،امیرترین لوگ میڈیاسےلیکرمعیشت تک سب کنٹرول کرناچاہتے ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ سپریم کورٹ خودمختارہےمگرجوابدہ نہیں،امریکہ تاریخ کےنازک موڑپرہے،جمہوریت کیلئےفکرمندہوں،صدارتی اختیارات کولامحدودکرنےکاخدشہ ہے۔
یادرہےکہ 20جنوری کوامریکہ میں نومنتخب صدرڈونلڈٹرمپ کی تقریب حلف برداری ہے۔
واضح رہےکہ امریکہ  میں گزشتہ سال نومبرمیں  صدارتی انتخابات ہوئےتھےجس میں نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےسیاسی حریف کملاہیرس کوشکست دےکردوسری مرتبہ امریکی صدارت کاتاج اپنےسرسجایاتھا۔ امریکامیں ہرچارسال بعدصدارتی انتخابات ہوتےہیں،اس سال کولیپ کاسال کہاجاتاہے،امریکا میں 150 سال سے 2 ہی پارٹیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا ہے۔ ان میں سے ایک ریپبلکن پارٹی ہے جسے گرینڈ اولڈ پارٹی یا جی او پی بھی کہا جاتا ہے۔ اس پارٹی کا حلقہ اثر زیادہ تر امیر لوگ ہیں۔ جبکہ دوسری بڑی سیاسی جماعت ڈیموکریٹس ہے ۔ اس کے علاوہ بھی چند چھوٹی پارٹیاں ہیں جن میں گرین پارٹی بھی شامل ہے لیکن انہیں کبھی بھی عوامی سطح پر مقبولیت حاصل نہیں ہوسکی۔

Leave a reply