
امریکی صدرجوبائیڈن نےاسرائیل اورحزب اللہ کےمابین جنگ کابندی کااعلان کردیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ نے جنگ بندی کی تجویز مان لی ہے، معاہدے سے دشمنی کا مستقل خاتمہ ہوگا۔ آنے والے دنوں میں امریکہ غزہ میں جنگ بندی کے حصول کے لیے ترکیہ، مصر، قطر، اسرائیل اور دیگر ممالک کے ساتھ اضافی کوششیں کرے گا۔
جوبائیڈکامزیدکہناتھاکہ یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ جنگ کے خاتمے اور حماس کو اقتدار سے باہر رکھنے سے جنگ بندی کا حصول ممکن ہوجائے گا۔
گزشتہ روز جو بائیڈن نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کو ’اچھی خبر‘قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ 13 ماہ سے زائد عرصے سے جاری لڑائی میں وقفہ غزہ میں بھی جنگ کے خاتمے کے لیے ایک ترغیب ثابت ہو گا۔
واضح رہے کہ لبنان میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 3 ہزا ر 768 شہری شہید، 15 ہزار 699 زخمی ہو چکے ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔