امریکہ کومحفوظ بنائیں گےاورسرحدوں کوسیل کریں گے،ٹرمپ

0
13

نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےوکٹری تقریرکےدوران کہاکہ امریکہ کومحفوظ بنائیں گےاورسرحدوں کوسیل کریں گے،امریکہ کودوبارہ عظیم بنائیں گے،چیلنجزسےنمٹنےکےلئے اقدامات کریں گے۔
نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ ایک بارپھراعتمادکرنےپرامریکی عوام کاشکریہ اداکرتاہوں،جن لوگوں نےمیراساتھ دیا ان کاشکریہ ادا کرتا ہوں ،مجھے 315الیکٹورل ووٹ جیتنےکی امیدتھی،ہم نےسوئنگ ریاستوں کےمیدان میں کامیابی حاصل کی،امریکی سینیٹ میں ہماری کامیابی انتہائی غیرمعمولی ہے۔امریکی عوام نےایک بارپھرغیرمعمولی مینڈیٹ دیاہے۔
ڈونلڈٹرمپ کامزیدکہناتھاکہ امریکہ کےسنہری دورکا آغاز ہونے والا ہے ،امریکہ کودوبارہ عظیم بنائیں گے،اس وقت تک خاموش نہیں بیٹھوں گاجب تک آپ کےخواب پورےنہ کروں ،امریکہ کےتمام معاملات اب ٹھیک ہونے والے ہیں،امریکہ کومحفوظ بنائیں گےاورسرحدوں کوسیل کریں گے،امریکہ میں جوبھی آئےگاوہ قانونی طریقےسےہی آئےگا۔
اُن کاکہناتھاکہ چیلنجزسےنمٹنےکےلئے اقدامات کریں گے،ہم نےتمام مشکلات کوعبورکیا،ہرروزآپ کےحقوق کےلئے لڑوں گا،امریکہ کومضبوط بنانےتک چین سےنہیں بیٹھیں گے۔

Leave a reply