امریکی ایئرپورٹ کے رن وے پر بنی دو قبروں کی کہانی کیا ہے؟
امریکی ایئرپورٹ کے رن وے پر بنی دو قبریں کس کی ہیں؟امریکا کی ریاست جیورجیا میں رن وے کے نیچے مدفون کیتھرین اور رچرڈ ڈاٹسن کون تھے؟
امریکی جوڑے اور رن وے کے بارے میں دلچسپ کہانی منظر عام پر آ گئی۔امریکی ریاست جیورجیا کے سوانا/ہلٹن ہیڈ ایئرپورٹ کے رن وے پر لینڈ کرنیوالے سیاحوں اور مسافروں کو رن وے پر دو قبریں دکھائی دیتی ہیں، جو ایک شادی شدہ جوڑے کیتھرین اور رچرڈ ڈاٹسن کی ہیں۔اس جوڑے کو ہوائی اڈے کے مغربی حصے پر رن وے 10 اور 28 کے کنارے پر دفن کیا گیا ہے اور یہ جوڑا سوانا/ہلٹن ہیڈ ایئرپورٹ کے 1960 میں بننے سے بھی پہلے 140 سال سے زیادہ عرصے سے دفن ہے۔
ڈاٹسنز اس زمین کے مالک ہوتے تھے ،جہاں اب ہوائی جہاز آتے جاتے ہیں۔ دونوں میاں بیوی 1797 میں پیدا ہوئے اور شادی کی پانچ دہائیاں ایک ساتھ ہنسی خوشی گزارنے کے بعد کیتھرین کا انتقال 1877 میں ہوا، جبکہ ان کے شوہر کا انتقال 1884 میں ہوا۔اس وقت کے خاندانی رسم و رواج کے مطابق جوڑے کو چیروکی ہل پر ان کی زمین پر ایک دوسرے کے ساتھ دفن کیا گیا ، جہاں اب ایک ایئرپورٹ ہے۔
جب امریکا کی وفاقی حکومت نے مسافروں کی سہولیات کو بڑھانے کیلئے ایئر پورٹ کےلئے اضافی رقبہ حاصل کرنے کا پروگرام بنایا، تو جوڑے کے پوتے پوتیوں نے سختی سے مداخلت کی ،تاکہ جوڑے کی آرام گاہ کونہ چھیڑا جائے۔
اس لیے امریکی حکام کے پاس رن وے کو قبروں کے اوپر ہی تیار کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، لہٰذاایئر پورٹ انتظامیہ نے مدفون جوڑے کے احترام کی خاطر علامتی طور پر قبروں پر نشانات لگادیے، جنہیں ہر روز یہاں آنیوالے ہزاروں مسافر اورسیاح دیکھتے ہیں اور حیران ہوتے ہیں کہ آخر رن وے پر یہ دو قبروں کے نشان کس کی ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔