امریکی حمایت جاری رہےگی تواسرائیلی حملےجاری رہیں گے،فلسطینی صدر

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ امریکی حمایت جاری رہےگی تواسرائیلی حملےبھی جاری رہیں گے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا79واں اجلاس جاری ہےجس میں پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف سمیت دنیابھرکےحکمران شرکت کےلئے امریکامیں موجودہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےاجلاس سےخطاب کرتےہوئےفلسطینی صدر محمود عباس کاکہناتھاکہ نیتن یاہو کی پشت پناہی میں آباد کاروں کے دہشتگرد گینگ فلسطینی زمینیوں پر قبضہ کر رہے ہیں، ہم کسی صورت فلسطینی سرزمین کو نہیں چھوڑیں گے۔
محمودعباس کامزیدکہناتھاکہ امریکا کی دی ہوئی جرأت سے ہی اسرائیل نے غزہ میں جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔ امریکی حمایت جاری رہے گی تو اسرائیلی حملے بھی جاری رہیں گے۔دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک امریکا کا سلامتی کونسل میں تین بار غزہ میں جنگ بندی کیلئے لائی گئی قرارداد کو روکنا بے حد افسوسناک ہے۔
فلسطینی صدرنےعالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالمی برادری اسرائیل پر پابندیاں لگائے۔
پاکستان ترقی وخوشحالی کےراستےپرگامزن ہے،وزیراعظم
اپریل 19, 2025کانگو:کشتی حادثےمیں ہلاکتوں کی تعداد148تک پہنچ گئی
اپریل 19, 2025بلاول بھٹونےحکومت کاساتھ چھوڑنےکی دھمکی دیدی
اپریل 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔