امریکی ریاست میں آگ بھڑک اٹھی،ہزاروں افراد علاقہ چھوڑنے پر مجبور
امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے شمالی علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ سخت گرمی کے دوران آگ بھڑکنے کے باعث 26 ہزار سے زائد افراد رہائشی علاقوں سے انخلا پر مجبور ہوگئے ہیں۔
آگ نے 3 ہزار ایکڑ علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اورخدشہ ہے کہ 2018 میں آگ سے متاثرہ علاقہ پیراڈائز پھر سے آگ کی زد میں آجائے گا۔ امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق14 سو سے زائد فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ اب تک 4 فائر فائٹرز آگ بھجانے کی کوششوں کے دوران جانیں گنوا چکے ہیں۔
گورنر گیون نیوسوم نے متاثرہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کیلئے مزید وسائل کیلئے راستے صاف رکھنے اور کیلی فورنیا نیشنل گارڈ کو آتشزدگی پر کنٹرول کیلئے معاونت کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے 8 ہیلی کاپٹر اور متعدد ائیر ٹینکرز آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
26نومبراحتجاج کاکیس:بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور
دسمبر 26, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آئی فون 16 سیریز کی قیمتیں گرگئیں،اب کتنے کا ملے گا؟
دسمبر 3, 2024 -
پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا انعقاد
اپریل 20, 2024 -
سنتوش ہمیشہ کیلئے موت کی آغوش میں سو گیا
جون 11, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔