امریکی صدارتی انتخابات:کملاہیرس کی مقبولیت میں کمی،ٹرمپ کی پوزیشن برقرار
امریکی صدارتی انتخابات ،ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوارکملاہیرس اور ریبلکن کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کےدرمیان کانٹےدارمقابلےکی امید ہے مگر ایسےمیں ہرروزدونوں کی مقبولیت میں اضافہ اورکمی ہوتی نظرآرہی ہے۔
امریکی صدارتی انتخابات میں چندروزباقی رہےگئے،رواں سال نومبرمیں ہونے والے صدارتی انتخابات کےلئے دونوں پارٹیاں اپنے امیدوار کو جتوانے کےلئے بھرپورکوششیں کررہی ہیں۔دونوں امیدوارخودبھی اپنی فتح یقینی بنانے کے لئے ایڑی چوٹی کازورلگارہےہیں۔
امریکی میڈیاسروےکےمطابق کملاہیرس اورڈونلڈٹرمپ کی مقبولیت میں روزانہ کی بنیادپرکمی اوراضافہ ہورہاہے،مگرموجودہ سروےکےمطابق ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوارکملاہیرس کی مقبولیت میں ایک فیصدکمی آئی جس کے بعد کملاہیرس48فیصدجبکہ ڈونلڈٹرمپ اپنی پوزیشن پربرقرار ہیں،اُن کی جیت کے امکانات آج بھی 47فیصدہیں۔ایک ہفتے کے درمیان کملاہیرس کی مقبولیت کاگراف ایک فیصدگرگیاہے۔
امریکی میڈیا نے مزید بتایا کہ گزشتہ ہفتے کملا ہیرس کو 49 فیصد اور ٹرمپ کو 47 فیصد مقبولیت حاصل تھی۔
واضح رہےکہ امریکامیں ہرچارسال بعدصدارتی انتخابات ہوتےہیں،اس سال کولیپ کاسال کہاجاتاہے،امریکا میں 150 سال سے 2 ہی پارٹیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا ہے۔ ان میں سے ایک ریپبلکن پارٹی ہے جسے گرینڈ اولڈ پارٹی یا جی او پی بھی کہا جاتا ہے۔ اس پارٹی کا حلقہ اثر زیادہ تر امیر لوگ ہیں۔ جبکہ دوسری بڑی سیاسی جماعت ڈیموکریٹس ہے ۔ اس کے علاوہ بھی چند چھوٹی پارٹیاں ہیں جن میں گرین پارٹی بھی شامل ہے لیکن انہیں کبھی بھی عوامی سطح پر مقبولیت حاصل نہیں ہوسکی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
چین کےتعاون سے1200میگاواٹ ایٹمی بجلی گھرکی تعمیرکاآغاز
ستمبر 19, 2024 -
پاکستان ، نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائےگا
اپریل 17, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔