امریکی صدرکابڑااقدام،بھارت پرمزید25فیصدٹیرف عائدکردیا

0
2

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا بڑا اقدام، بھارت پرمزید25فیصدتجارتی ٹیرف عائدکردیا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے بھارت پرمزید 25فیصد تجارتی ٹیرف عائدکردیا جس کےبعدبھارت پر مجموعی طورپر امریکی ٹیرف 50فیصد ہوگیا ۔
ڈونلڈٹرمپ نےبھارت پرروسی تیل خریدنےپرمزید25فیصدٹیرف عائد کیا، امریکی صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر جاری کردئیے۔
اپنےبیان میں امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ بھارت پرمعاشی دباؤ بڑھا دیا ہے،بھارت کوروسی تیل خریدنے کی قیمت چکانا ہوگی،امریکانےبھارت پر اضافی تجارتی پابندیاں بھی لگا دیں ۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےاعلان کیاکہ روس سے قربت پر بھارت کو سزا دی جائے گی،ٹرمپ نےبین الاقوامی ہنگامی اختیارات کےتحت سخت تجارتی اقدامات لاگو کیے۔
واضح رہےکہ یکم اگست کوامریکانےپاکستان سمیت دنیاکےبیشترممالک پرتجارتی ٹیرف نافذکیاتھاجس میں بھارت پر25فیصدتجارتی ٹیرف نافذکیاگیاتھا۔

Leave a reply