امریکی صدر نے سرائیل سے انتخابات کا مطالبہ کر دیا

0
134

امریکی صدر جو بائیڈن نے سینیٹ کے رہنما چک شومر کی تقریر کی حمایت کا اظہار کیا جس میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر کڑی تنقید کی گئی تھی اور اسرائیل میں قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

بائیڈن نے کہا کہ امریکی سیاسی نظام کے اعلیٰ ترین منتخب یہودی امریکی رکن نے "اچھی تقریر کی”۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں انہوں نے نہ صرف ان کی طرف سے بلکہ بہت سے امریکیوں کی طرف سے مشترکہ تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی عوام حماس پر مکمل فتح کی حمایت کرتے ہیں فلسطینی دہشت گرد ریاست کے قیام کے لیے کسی بھی بین الاقوامی حکم نامے کو مسترد کرتے ہیں، اور غزہ میں فلسطینی اتھارٹی کی واپسی کی مخالفت کرتے ہیں۔

اسرائیل کے وزیر خزانہ نے بھی اس تنقید کی مذمت کی ہے۔ وزیرخزانہ سموٹریچ نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اسرائیلی جمہوریت کا احترام کرے گی۔

اسرائیل کے اپوزیشن لیڈر نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل امریکا کو کھو رہا ہے۔ اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ کا کہنا ہے کہ امریکی سینیٹ کے رہنما شومر کے تبصرے اس بات کا ثبوت ہیں کہ وزیر اعظم نیتن یاہو امریکا میں اسرائیل کے سب سے بڑے حامیوں کو کھو رہے ہیں۔

Leave a reply