امریکی صدرجوبائیڈن نےکہاہےکہ امریکی قوم نےجوانتخاب کیاہےہم اس کوقبول کرتےہیں۔
امریکی صدرجوبائیڈن کاصدارتی انتخابات کےبعدقوم سےخطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ کملاہیرس نےبہترین انتخابی مہم چلائی،امریکی قوم نےجوانتخاب کیاہےہم اس کوقبول کرتےہیں،امریکہ کاالیکٹورل سسٹم شفاف ہے،عوام کافیصلہ قبول کرتےہیں۔
جوبائیڈن کامزیدکہناتھاکہ 20جنوری 2025کوپرامن طورپراقتدارکی منتقلی ہوجائےگی،ہم نےتاریخی صدارت کی،امریکہ کی مضبوط معیشت چھوڑ کر جارہے ہیں، انتخابات میں شکست کامطلب یہ نہیں کہ ہم ہارمان لیں گے،جمہوریت میں عوام کی رائےہمیشہ مقدم ہوتی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔