امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین سے اظہاریکجہتی اور اسرائیلی مظالم کیخلاف نعرے لگائے گئے
امریکا:(پاکستان ٹوڈے) یونیورسٹی میں فلسطین کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے مارچ بھی کیا گیا اس دوران مظاہرین اورپولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جبکہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
حال ہی میں لاس اینجلس کی یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا میں فلسطین کے حق میں مظاہروں کے دوران آزاد فلسطین کے نعرے لگائے گئے جو اسرائیلی وزیراعظم کو ایک آنکھ نہ بھائے۔
یونیورسٹی آف ٹیکساس میں بھی اسرائیل کیخلاف احتجاج کیا گیا، کشیدگی کے پیش نظر پولیس بلانا پڑ گئی اور تین مظاہرین کو گرفتار کیا گیا، اسی طرح کولمبیا یونیورسٹی نیویارک میں اسرائیل مخالف احتجاج پر گرفتاریوں کے بعد امریکا کے متعدد کالج کیمپوں میں فلسطین کے حق میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ امریکی جامعات میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ خوفناک ہے، یہود مخالف ہجوموں نے نامور جامعات پر قبضہ کرلیا ہے، یہود مخالف ہجوم اسرائیل کے خاتمے کا مطالبہ کررہے ہیں اور ہجوم یہودی طلبہ اور فیکلٹیوں پر حملے کررہے ہیں، اس سلسلے کو روکنا ہو ، امریکی جامعات کےکئی صدور کا ردعمل شرمناک ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔