امن کانوبیل انعام وینزویلاکی ماریہ کورینہ کےنام

0
11

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نوبیل انعام لینےسےمحروم،رواں سال کےلئے وینزویلاکی ماریہ کورینہ کےلئے امن کےنوبیل انعام کااعلان کردیاگیا۔
سوئیڈن کی رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنس کے سربراہ جورجین واٹن فریڈنس نے نوبیل امن انعام 2025 اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریہ کورینا مچاڈو کو دیا جاتا ہے۔
نوبیل کمیٹی نےکہاہےکہ وینزویلامیں آزادی کی جدوجہدکیلئےماریہ کورینہ نےکام کیا،وینزویلامیں جمہوریت کےلئے جدوجہدکرنےپرماریہ کورینہ کونوبیل انعام ملا۔
نوبیل کمیٹی ماریہ کورینہ نےوینزویلامیں جمہوریت کیلئےبھرپورکرداراداکیا، وینزویلامیں جمہوریت اور آزادانہ انتخابات کیلئےصعوبتیں برداشت کیں۔نوبیل انعام کیلئے338نامزدگیوں میں صدرٹرمپ بھی شامل تھے۔
پہلانوبیل امن انعام1901میں دیاگیاتھا،ہرسال10دسمبرکواوسلومیں نوبیل انعام کی تقریب ہوتی ہے،پاکستان کی ملالہ یوسفزئی کو امن کانوبیل انعام بھی دیا جاچکا ہے، نیلسن منڈیلا،مدرٹریسااوروانگاری ماتھائی نوبیل یافتہ کی فہرست میں شامل ہیں۔
یادرہےکہ نوبیل انعام سوئیڈن کی کاروباری شخصیت الفریڈ نوبیل کی یاد میں دیا جاتا ہے جنہوں نے ڈائنامائٹ (بارود) ایجاد کیا۔انہوں نے اپنے تقریباً تمام اثاثے یہ انعامات دینے کے لیے ایک فنڈ میں جمع کرا دیے تھے ۔
پاکستان سمیت دیگر ممالک کی ٹرمپ کیلئے نامزدگی :
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ امن کانوبیل انعام حاصل کرنےکےخواہش مندتھے، انہوں نےکافی مرتبہ یہ دعویٰ کیاتھاکہ انہوں نے تو 7جنگیں ختم کرائی ہیں اور وہ دنیا میں امن کیلئے کام کررہے ہیں لہٰذا انہیں امن کا نوبیل انعام دیا جائے۔
بعد ازاں پاکستان نے پاک بھارت جنگ رکوانے میں امریکی صدر کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے ٹرمپ کو امن کا نوبیل ایوارڈ کا حقدار قرار دینے میں پہل کی تھی اور اس بات کااعلان 20 جون کو کیا گیا تھا۔
پاکستان کے بعد اسرائیل، کمبوڈیا، آرمینیا اور آذربائیجان نے بھی صدر ٹرمپ کے لیے اس ایوارڈ کی حمایت کی تھی تاہم اس کے باوجود صدر ٹرمپ کا نوبیل انعام حاصل کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر ناہوسکا۔

Leave a reply