
لاہور:(پاکستان ٹوڈے) امیر بلاج ٹیپو کے قتل کیس میں جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم نے تفتیش کے دوران ملزمان سے تصدیق کر لی کہ وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی میں اسوقت کون کون موجود تھا پولیس ذرائع
ذرائع کا کہنا ہے کہ طیفی بٹ کے پکڑے جانے والے خانسامے نے احسن شاہ اور طیفی بٹ کی بالاج قتل بارے ساری پلاننگ کا پول بھی کھول دیا، گاڑی ہونڈا بی ار وی رنگ سفید جس پر جعلی نمبر پلیٹ لگی تھی وہ بھی قبضہ میں لی جا چکی ھے جو رینٹ پر حاصل کی گئی،
وقوعہ کے وقت گاڑی میں طیفی بٹ کا ,برادر نسبتی( سالا) دانی بھی موجود تھا، طیفی بٹ کے سالے کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں، گاڑی کے ساتھ پکڑے جانے والے ڈرائیورکانام حسنین حیدر ہے۔
بالاج قتل میں ابتک 7 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ دو مرکزی ملزم طیفی بٹ اور گوگی بٹ فرار ہیں پولیس، لاہور گرفتار ہونے والے ملزمان میں احسن شاہ،ملک سہیل، مزمل احمد ہارون علی اصغر اور حسنین حیدر شامل ہیں، تمام ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔۔پولیس
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔