انتخابات جیتاتوامریکہ کونئی بلندیوں پرلےجاؤں گا،ڈونلڈٹرمپ

0
15

رپبلکن پارٹی کےصدارتی امیدوارڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ انتخابات جیتاتوامریکہ کونئی بلندیوں پرلےجاؤں گا۔
انتظارکی گھڑیاں ختم ہوگئیں،امریکی صدارتی انتخابات میں فائنل راؤنڈشروع ہوچکاہے،امریکہ میں صدارتی انتخابات کےلئے آج ووٹنگ کاعمل جاری ہے،جس میں کامیاب ہونےوالاامیدواروائٹ ہاؤس کااگلارہائشی ہوگا،امریکی صدارتی انتخابات میں کانٹےکامقابلہ متوقع ہے،امریکی صدارتی انتخابات کےلئے دونوں پارٹیاں اپنے امیدوار کو جتوانے کےلئے بھرپور کوششیں کررہی ہیں۔ دونوں امیدوارخودبھی اپنی فتح یقینی بنانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زورلگارہےہیں۔
امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈٹرمپ کامشی گین میں انتخابی ریلی سےخطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ صدارتی انتخابات جیتنےکا95فیصدامکان ہے، انتخابات جیتاتوامریکہ کونئی بلندیوں پرلےجاؤں گا،کامیابی ممکن ہےاگرہم سب ووٹ دیں،رپبلکن پارٹی انتخابات جیتنےکےلئے اچھی حالت میں ہے۔
رپبلکن پارٹی کےصدارتی امیدوارڈونلڈٹرمپ نےتوانائی انڈسٹری پرتوجہ مرکوز کرکےافراط زرختم کرنےکاوعدہ کیااورمشی گین میں آٹوموبائل مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی بحالی کابھی وعدہ کیا۔
امریکا میں صدر کا انتخاب :
واضح رہےکہ امریکامیں ہرچارسال بعدصدارتی انتخابات ہوتےہیں،اس سال کولیپ کاسال کہاجاتاہے،امریکا میں 150 سال سے 2 ہی پارٹیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا ہے۔ ان میں سے ایک ریپبلکن پارٹی ہے جسے گرینڈ اولڈ پارٹی یا جی او پی بھی کہا جاتا ہے۔ اس پارٹی کا حلقہ اثر زیادہ تر امیر لوگ ہیں۔ جبکہ دوسری بڑی سیاسی جماعت ڈیموکریٹس ہے ۔ اس کے علاوہ بھی چند چھوٹی پارٹیاں ہیں جن میں گرین پارٹی بھی شامل ہے لیکن انہیں کبھی بھی عوامی سطح پر مقبولیت حاصل نہیں ہوسکی۔
امریکا میں 420 سیاسی جماعتیں ہیں جس میں قومی سطح پر 2 پارٹیاں ڈیموکریٹ اور ریپبلکن مدمقابل ہیں، ڈیموکریٹ پارٹی کا قیام 1828میں عمل میں لایا گیاجبکہ ریپبلکن پارٹی 1854میں قائم کی گئی ، امریکہ کی دونوں اہم سیاسی جماعتیں ری پبلکن پارٹی اور ڈیموکریٹ پارٹی پرائمری اور کاکس نامی ووٹنگ سیریز کے ذریعے صدارتی امیدوار کو نامزد کرتی ہیں۔

Leave a reply