انتخابی دھاندلی.جوڈیشل تحقیقات کےلئے درخواست دائر
لاہور: پاکستان ٹوڈے کے مطابق 8 فروری کو ہونے والے عام الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔
شہری شبیر اسماعیل نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی۔
درخواست میں الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات جوڈیشل انکوائری کے ذریعے کروائی جائے۔
واضح رہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی نتائج کو دھاندلی زدہ قرار دیا جا رہا ہے اور سیاسی جماعتیں انتخابی نتائج کیخلاف اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کروا چکی ہیں۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔