
انتظارکی گھڑیاں ختم،پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )چیمپئنز ٹرافی کامیلہ آج سجے گا،میگاایونٹ کےافتتاحی میچ میں پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
میگاایونٹ کےافتتاحی میچ میں صدرمملکت آصف علی زرداری مہمان خصوصی ہوں گے،پہلا جوڑ کراچی کےنیشنل بینک سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پڑے گا۔پاکستان ائیر فورس شیر دل شاندار فضائی مظاہرہ کرے گی ۔پاکستان اورنیوزی لینڈکےدرمیان میچ دوپہر2بجےشر وع ہوگا۔بھارت کےعلاوہ تمام ممالک کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کےگروپ اےمیں پاکستان،بھارت،نیوزی لینڈ،بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی جبکہ گروپ بی میں آسٹریلیا،انگلینڈ،جنوبی افریقہ اورافغانستان کاجوڑ پڑےگا،دونوں گروپوں میں سے2-2ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی۔
قوائدوضوابط:
چیمپئنزٹرافی کےمیچ دیکھنےکےلئےسٹیڈیم میں داخلےکےلئےاصل شناختی کارڈ کاہونالازمی ہے،ٹکٹ کی ہارڈ کاپی بھی لاناہوگی،آن لائن ٹکٹ پرداخلہ ممکن نہیں،پارکنگ کےلئےجگہ مختص کردی گئی،سٹیڈیم کےگیٹ میچ سے3گھنٹے پہلے کھل جائیں گے،میچزکےدوران ڈرون کیمروں کےاستعمال پرپابندی ہوگی۔
قومی ٹیم کےکپتان محمدرضوان چیمپئنزٹرافی کےفاتحانہ آغازکیلئےپرعزم ہیں۔
کپتان محمدرضوان کاکہناتھاکہ بہترین کھیلناپڑےگا،غلطیاں نہیں دہرائیں گے،جیتنےکی بھرپورکوشش کریں گے،سینئرکھلاڑی کوذمہ داری لے کر کھیلنا چاہیے ۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہناتھاکہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لئے پوری طرح تیار ہے۔تمام ٹیموں کو بین الاقوامی معیار کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔سٹیڈیمز میں شائقین کرکٹ کیلئے ہر ممکن سہولتیں دیں گے۔ 29 برس بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان کے لئے باعث افتخار ہے۔چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد یقینی بنا کر پاکستان کی عزت بڑھائیں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےہدایت کی کہ تمام تر انتظامات کو خوب سے خوب تر بنایاجائے۔
واضح رہےکہ ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کواختتام پذیرہونگی۔ میگاایونٹ کاہائی ولیٹج میچ پاک بھارت ٹاکرا23فروری کودبئی میں شیڈول ہے،پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔
یادرہےکہ 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
چیمپئنزٹرافی:انگلینڈکاآسٹریلیاکو352رنزکاہدف
فروری 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بارشوں کی پیشگوئی:پی ڈی ایم اےنےالرٹ جاری کردیا
جولائی 15, 2024 -
آئی ایم ایف کا شکنجہ:پاکستان سے خفیہ معاہدے
جولائی 23, 2024 -
ڈی جی ایل ڈی اے ہدایت، ٹیپا متحرک 23 املاک سیل و جرمانہ
مارچ 29, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔