
انتظارکی گھڑیاں ختم،پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) سیزن10کاآغازآج سے ہوگا۔
سیٹی بجے گی ، میدان سجے گا،کھیل جمے گا،پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کامیلہ سجنےکوتیار ہے میگاایونٹ 11 اپریل سے18 مئی تک لاہور ،کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلاجائےگا۔ایونٹ میں حصہ لینے والی تمام کرکٹ ٹیموں کی تیاریوں کا سلسلہ زور و شور سےجاری ہے۔
میگاایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی چیمپئنزٹرافی کی طرح کھلےسمندرمیں منفرد انداز کے ساتھ کی گئی تھی۔
پی ایس ایل کےمیلےمیں چوکوں اورچھکوں کی دھوم مچےگی،کس کابلاچلےگایاباؤلنگ میں کس کاجادو چلےگاکون کس کوشکارکرےگا۔میگاایونٹ کے میچزدیکھنے کے لئے شائقین کرکٹ بھی پرجوش ہیں۔
پاکستان سپر لیگ سیزن10 کیلئے بورڈ نے براڈکاسٹرز کا اعلان بھی کردیاہے۔
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان بھر میں ایونٹ کے سنسنی خیز میچز اے سپورٹس اور پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دیکھے جاسکیں گے۔لائیو سٹریمنگ کیلئے ولی ٹیکنالوجیز نے حقوق حاصل کیے ہیں، جبکہ شائقین یہ میچز ٹیپمیڈ، تماشہ، دراز، مائیکو اور بیگن پر دیکھ سکیں گے۔
واضح رہےکہ پی ایس ایل10کاافتتاحی میچ 11اپریل کوراولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائےگا،جبکہ میگاایونٹ کافائنل میچ 18مئی کولاہورکےقذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔