انتظارکی گھڑیاں ختم :پی ایس ایل کامیلہ آج سجےگا

شائقین کرکٹ کےانتظارکی گھڑیاں ختم ہوئیں،پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)کےگیارہویں ایڈیشن کاآغازآج لاہورسےہورہاہے۔
پاکستان سپرلیگ کےگیارہویں ایڈیشن میں چوکوں اورچھکوں کی بہارکاسلسلہ شروع ہونےمیں صرف چندگھنٹےباقی رہےگئے،پی ایس ایل کاافتتاحی میچ لاہورکےقذافی اسٹیڈیم میں کھیلاجائےگاجس میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور لیگ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدر آباد کنگز مین مد مقابل ہوں گی۔میچ مقامی وقت کےمطابق شام7بجےشروع ہوگا۔ایونٹ میں پہلی مرتبہ آٹھ ٹیمیں ٹرافی ’انفینیٹی‘ کے حصول کے لیے مدمقابل آئیں گی۔
کرکٹ کے دیوانے اپنے پسندیدہ ایونٹ کو دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں ،خطے میں جاری کشیدگی کے باعث توانائی بحران سے بچنے کےلیے حکومتی فیصلے کے باعث گراؤنڈ میں شائقین موجود نہیں ہوں گے۔شائقین اس بار میچز بس ٹیلی ویژن اور لائیو اسٹریمنگ پر ہی دیکھیں گے۔
پی سی بی کی جانب سے کفایت شعاری مہم کے تحت پی ایس ایل کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔
رواں ایڈیشن کے 44 میچز میں سے 22 کراچی اور اتنے ہی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ایونٹ کافائنل میچ 3مئی کوشیڈول ہے،جس کی میزبانی قذافی اسٹیڈیم کرےگا۔















