انتظار کی گھڑیاں ختم:قذافی سٹیڈیم چیمپئنزٹرافی کی میزبانی کیلئے تیار

0
3

انتظارکی گھڑیاں ختم، چیمپئنزٹرافی کی میزبانی کےلئےنئے نویلے قذافی سٹیڈیم کا گھونگھٹ کل اٹھے گا۔
چیمپئنز ٹرافی کے لئے دنیا کا چیمپئن سٹیڈیم میزبانی کے لیے پوری طرح تیارہوگیا، نامور گلوکار علی ظفر، عارف لوہار اور آئمہ بیگ کل افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گے۔ڈھول، آتش بازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ ہو گا ۔عوام کے لئے افتتاحی تقریب میں داخلہ فری ہو گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ میچ کی پہلی سلامی 8 فروری کو ملے گی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی کی ذاتی مانیٹرنگ ، دن رات وزٹ، حیران کن سپیڈاوراعلیٰ ترین معیارمیں صرف 117 روز کی ریکارڈ مدت میں جدید ترین سٹیڈیم تیار ہوگیا۔زیادہ روشن ایل ای ڈی لائٹس، 2 نئی پہلے سے بڑی سکور سکرینزبھی نصب کردگئیں۔
شائقین کرکٹ کے لئے ہر انکلوژرز سے میچ دیکھنے کا بہترین ویودستیاب ہوگا،انکلوژرز کے آگے تمام جنگلے ختم کردئیےگئے، آرام دہ امپورٹڈ نشستیں نئے ہاسپٹلٹی باکسز، شائقین کرکٹ اور کھلاڑیوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسرہونگی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیم کی تعمیر نو میں دن رات کام کرنے پر پوری ٹیم کی تعریف کی۔
محسن نقوی کاکہناتھاکہ سب سے پہلے ورکرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جنہوں نے ناممکن ٹاسک کو ممکن بنایا۔ ایف ڈبلیو او، نیسپاک، کنٹریکٹر اور پی سی بی کی ٹیمز نے سٹیڈیم کی تعمیر نو کا خواب حقیقت میں بدلا۔ تنقید کے باوجود پوری ٹیم نے انتھک محنت کی اور اللہ تعالیٰ نے ہمارا راستہ آسان کیا۔

Leave a reply