انسانوں کی طرح خوش اور غمگین ہونیوالا روبوٹ

0
60

کیاانسانوں کی طرح روبوٹ بھی خوش اور غمگین ہوسکتا ہے؟چین نے انسانی جذبات کا اظہار کرنیوالا پہلا روبوٹ تیار کرلیا۔
یہ روبوٹ حیرت انگیز طور پر انسانوں کی طرح خوش اور غمگین ہونے کا اظہار کر سکتا ہے۔اس روبوٹ کو گوآنگوہا نمبر 1 کا نام دیا گیا ہے اور یہ حیرت انگیز طور پر چہرے کے مختلف تاثرات کا اظہار بھی کرسکتا ہے، اسے روبوٹس سے متعلق آرٹیفشل انٹیلی جنس کانفرنس میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا ۔
شنگھائی کی فوڈان یونیورسٹی کی طرف سے تیار کردہ یہ روبوٹ تقریباً165 سینٹی میٹر لمبا اور 62 کلو گرام وزنی ہے، یہ روبوٹ اپنے ہاتھوں کو آسانی سے حرکت کرنے کیساتھ با آسانی چہل قدمی بھی کرتا ہے،جو کہ انتہائی لچکدار ہے۔یہ روبوٹ اپنے چہرے پر نصب سکرین پر مختلف جذبات کا اظہار کرتا ہے، جس میں خوشی، غصہ اور اداس رہنا بھی شامل ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسے چین کی عمر رسیدہ آبادی کے بڑھتے ہوئے مطالبات کو پورا کرنے کیلئے تیار کیا ہے۔کمپنی منتظمین کے مطابق وہ 2024 تک اس کا آزمائشی ورژن پہلے ہی تیار کرچکے ہیں اور اب اسے چین کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر ٹیسٹ کررہے ہیں۔

Leave a reply