انسانی جسم کو ٹھنڈک پہنچانے کیلئے اے سی کے متبادل ٹیکنالوجی متعارف

انسانی جسم کو ٹھنڈک پہنچانے کیلئے ایئر کنڈیشنر کے متبادل ٹیکنالوجی تیار۔ سائنسدانوں نے ائیر کنڈیشنر (اے سی) کی متبادل ایسی ٹیکنالوجی تیار کر لی، جو کمروں کی بجائے انسانی جسم کو ٹھنڈک فراہم کر کے بجلی کے بلوں میں 50 فیصد کمی لائے گی۔
چین اور ہانگ کانگ کے سائنسدانوں کی جانب سے مصنوعی جِلد پر کیے جانے والے تجربات میں دریافت ہوا کہ اس سے جِلد کا درجہ حرارت 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو جاتا ہے جبکہ روایتی اے سی کے مقابلے میں 50 فیصد کم توانائی خرچ ہوتی ہے۔اے سی کسی کمرے یا عمارت کی ہوا کو ٹھنڈا کرتے ہیں مگر اس نئی ڈیوائس کا طریقہ کار بالکل مختلف ہے، یہ ڈیوائس مڈ انفراریڈ ریڈی ایشن کو استعمال کرکے براہ راست لوگوں کو ٹھنڈک فراہم کرتی ہے۔
اس حوالے سے ایک تحقیق کے نتائج جرنل سیل رپورٹس فزیکل سائنس میں شائع ہوئے۔تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ روایتی ائیر کنڈیشننگ سسٹمز کے مقابلے میں یہ ڈیوائس 50 فیصد کم توانائی خرچ کرتی ہے جس سے بجلی کے بلوں میں کمی لائی جا سکتی ہے۔
ٹک ٹاک کی طرف سے نیااےآئی فیچرمیم ڈی مکسرمتعارف
اپریل 24, 2026میٹا کی طرف سے واٹس ایپ پلس نیا سبسکرپشن پلان متعارف
اپریل 23, 2026آئی فون 18 پرو اور پرو میکس 2026 کب لانچ ہوں گے؟
اپریل 23, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی کوبڑادھچکا،قومی اسمبلی کےتین عہدیدارفارغ
اگست 8, 2025 -
پاکستان کامجموعی قرض2411ارب روپےسےتجاوزکرگیا
جولائی 27, 2024 -
محکمہ موسمیات کی بارش ، برفباری کے ایک اور سلسلے کی پیشگوئی
جنوری 30, 2026
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














