انسانی حقوق کی بات کرنیوالوں کو مقبوضہ کشمیر میں مظالم نظر کیوں نہیں آتے؟ امیر مقام
وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی بات کرنے والوں کو مقبوضہ کشمیر میں مظالم نظر کیوں نہیں آتے؟ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کے امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔
کشمیری رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج 27اکتوبر1947کومقبوضہ جموں کشمیر میں داخل ہوئی،بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔کشمیریوں کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، کشمیری آج بھی آزادی کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں،ظلم اور جبر سے کشمیریوں کی آواز نہیں دبائی جاسکتی،پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کیا۔
امیرمقام کامزیدکہناتھاکہ تمام سیاسی قیادت مسئلہ کشمیر پر متحد ہے،لاکھوں کی تعداد میں بچے یتیم ہوئے لیکن کوئی ان کی آواز نہیں دبا سکا، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردارادا کرے۔مسئلہ کشمیر کا سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں، انسانی حقوق کی بات کرنے والوں کو مقبوضہ کشمیر میں مظالم نظر کیوں نہیں آتے؟ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کے امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔
وفاقی کابینہ میں پیش کردہ حج پالیسی 2025 کی تفصیلات
نومبر 7, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔