انسانی دماغ کے خلیوں سے چلنے والاپہلا کمرشل بائیولوجیکل کمپیوٹر متعارف

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں انقلاب برپا،انسانی دماغ کے خلیوں سے چلنے والا کمپیوٹر متعارف ،آسٹریلیا کے ایک سٹارٹ اپ نے انسانی دماغ کےخلیات پر چلنے والے دنیا کے پہلے کمرشل بائیولوجیکل کمپیوٹر کو متعارف کرا دیا۔
میلبرن کی کورٹیکل لیبز نے 3سے6 مارچ تک بارسیلونا میں منعقد ہونیوالی موبائل ورلڈ کانگریس میں اپنا سی ایل1 لانچ کیا اور اس کو’باکس میں ایک جسم‘ کی مانندبتایا، جو مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس میں انقلابی تبدیلیاں لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس کمپیوٹر میں لیب میں بنائے گئے نیورونز استعمال کیے گئے ہیں ،جن کی نمو ایک سیلیکون چپ پر ہوتی ہے، جس سے یہ برقی سگنل بھیجنے یا موصول کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔
اس سیٹ اپ کو بعد ازاں لیب کے بائیولوجیکل انٹیلی جنس آپریٹنگ سسٹم سے جوڑ ا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین کوڈز ڈال سکتے ہیں اور کمپیوٹنگ امور انجام دے سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق پمپ، گیس اور درجہ حرارت کو کنٹرول کرنیوالا اندرونی لائف سپورٹ سسٹم نیورونز کو چھ ماہ تک زندہ رکھ سکتا ہے۔
دنیا کا سب سے پتلا سمارٹ فون کن فیچرز سے لیس ہوگا؟
مارچ 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عمران کے خلاف مقدمات روزانہ کی بنیاد پر سننے کا عدالتی حکم
جولائی 1, 2024 -
انڈر13 اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ پیر سے شروع ہوگا
مارچ 5, 2024 -
سینیٹ کااجلاس طلب،40نکاتی ایجنڈاجاری
فروری 15, 2025
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔