
میڈیکل کے شعبے میں انقلاب برپا،انسانی سرجنز سے زیادہ باصلاحیت روبوٹ سرجن متعارف کروا دیا گیا۔
سائنسدانوں نے طب کے شعبے میں ایک ایسا روبوٹ متعارف کروایا ہے ،جو انسانوں سے بہتر سرجری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکی محققین کی ایک ٹیم نے ایسا روبوٹ سرجن تیار کیا ہے، جو انسانی جسم کے اندر انتہائی حساس مقامات سے کینسر کی رسولیوں (ٹیومر) کو نکال سکتا ہے ،جو کہ کئی انتہائی تجربہ کار سرجنز کیلئے بھی چیلنج ہوتا ہے۔
سرجری میں ٹیومر کو نکالتے وقت اس بات کو ترجیح دی جاتی ہے کہ صحت مند ٹشوز کو زیادہ سے زیادہ محفوظ رکھا جائے، جبکہ کینسر والے خلیوں کو ایسے ختم کیا جائے کہ وہ دوبارہ واپس پیدا نہ ہوسکیں۔یہ ایک مشکل آپریشن ہوتا ہے ،خاص طور پر جب متاثرہ جگہ گردن، سر یا دیگر نازک مقامات ہوں۔
ایسا آپریشن تجربہ کار سرجنز کیلئے بھی ایک تناؤ سے کم نہیں ہوتا،تاہم اب یہ مسئلہ جلد ہی ماضی کا قصہ بننے جارہا ہے، کیونکہ سائنسدانوں نے ایک آٹونومس سسٹم فار ٹیومر ریسیکشن (ASTR) متعارف کرایا ہے، جو ایک قسم کا روبوٹ ہے،اسے امریکا کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے محققین کی ٹیم نے ڈیزائن کیا ہے ،جو جسم کے نازک حصوں اور کینسر کی سرجری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کو سندھ کی گورنر شپ دینے کی ...
فروری 22, 2024 -
مرغی کے گوشت کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اپریل 18, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔