انسٹاگرام صارفین کی اصل عمر کی تصدیق اے آئی ٹول کرے گا

0
29

انسٹاگرام کے یوزرز کیلئے اہم خبر، صارفین کی اصل عمر کی تصدیق اب اے آئی ٹول کرے گا۔میٹا نے انسٹاگرام کے صارفین کی عمر کی تصدیق کیلئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ماہرین کے مطابق یہ اے آئی ٹول صارف کی حقیقی عمر کا تعین کرلے گا، چاہے وہ اسے غلط ہی کیوں نہ بتائے،اگر صارف اپنی عمر کے بارے میں غلط بتائے گا تو اے آئی ٹیکنالوجی حقیقی عمر کا تعین کرکے 18 سال سے کم عمر افراد کو خودکار طور پر ٹین (teen) اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کردے گی۔
میٹا کی جانب سے ٹین اکاؤنٹس کو دو ماہ قبل ستمبر 2024 میں متعارف کرایا گیا تھا۔یہ اکاؤنٹس 13 سے 17 سال کے صارفین کیلئے ہیں اور کمپنی کی جانب سے نوجوانوں کے تحفظ کیلئے ایسے اکاؤنٹس میں مختلف پابندیاں عائد کی گئی ہیں ۔
ماہرین کے مطابق میٹا نے adult classifier نامی سافٹ وئیر ٹول تیار کیا گیا ہے۔یہ ٹول صارفین کو 2 گروپس میں تقسیم کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ایک گروپ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کا ہوگا جبکہ دوسرا 18 سال سے کم عمر صارفین کا ہوگا۔ یہ ٹول صارف کی پروفائل کو سکین کرکے دیکھے گا کہ وہ کیسے مواد کو دیکھتا ہے، جبکہ اس کے فالوور لسٹ کو بھی عمر کے تعین کیلئے دیکھا جائے گا۔اس ٹول کا استعمال 2025 میں شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

Leave a reply