انسٹا گرام نے ریلز ویڈیوز کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔ملٹی ٹریک آڈیو نامی فیچر کا مقصد انسٹاگرام کی مختصر ویڈیوز کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
یہ فیچر اس وقت متعارف کرایا گیا جب انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ فوٹو شیئرنگ ایپ میں طویل کی بجائے مختصر ویڈیوز کو ترجیح دی جائے گی۔اسی مقصد کے لیے یہ نیا فیچر ایپ کا حصہ بنا ہے جس کے ذریعے صارفین ایک ویڈیو میں متعدد آڈیو ٹریکس کا اضافہ کر سکیں گے۔ اس طرح انہیں تھرڈ پارٹی ایپس کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
ایڈم موسیری کی جانب سے اس نئے فیچر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ صارفین ایک ریل ویڈیو میں 20 آڈیو ٹریکس کا اضافہ کر سکیں گے۔ اس فیچر سے صارفین کو انسٹاگرام میں مواد تیار کرنے کے لیے زیادہ تخلیقی آزادی ملے گی۔صارفین ٹیکسٹ کو آڈیو کا حصہ بنا سکیں گے، جبکہ ریلز کو سٹیکرز، کلپس اور دیگر سے ایڈٹ کر سکیں گے۔ آڈیو کلپس کو اوور لیپ بھی کیا جاسکے گا۔
کمپنی کے مطابق اس فیچر سے صارفین اپنی ویڈیو کے لیے درست ٹریکس کو استعمال کر سکیں گے۔جب کسی صارف کی جانب سے آڈیو پر مبنی ویڈیو تیار کی جائے گی تو دیگر افراد بھی مکسڈ آڈیو کلپس کو استعمال کر سکیں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔