انسٹاگرام میں ایک اورکار آمدفیچر متعارف، انسٹا گرام صارفین اب ریلز اور پوسٹس میں بھی نوٹس کا اضافہ کر سکتےہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ سوشل پلیٹ فارم نے اپنے صارفین کیلئے نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کروا دیا ۔
معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام کے مطابق اب صارفین ریلز میں ایک سے زیادہ آڈیو ٹریکس شامل کر سکتے ہیں۔میٹا نے اس نئے فیچر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ صارفین ایک سنگل ریل میں اب 20 تک ٹریکس شامل کرسکتے ہیں، جس کیلئے ریل ایڈیٹر میں صارفین کو ایڈ ٹو مکس کے آپشن پر کلک کرنا پڑے گا۔
انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ اس فیچر میں ایک مرتبہ ٹریکس ایڈ کرنے کے بعد صارف کے پاس یہ اختیار ہو گا کہ وہ صرف وہی حصہ کاٹ کر شامل کرے جو وہ چاہتا ہے۔
انسٹاگرام کے مطابق کمبائنڈ ٹریک کو اسی کری ایٹر سے منسوب کر دیا جائے گا، تاکہ ان کے فینز اس یونیک مکس کو دوبارہ استعمال کرسکیں۔انسٹا گرام ریلز میں ملٹی ٹریک آڈیو کی لانچنگ کری ا یٹرز کی تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھاتی ہے، تاکہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار اس انداز میں کر سکیں، جو ان کے آڈینس کیلئے موزوں ہوں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نئے فیچر کی بدولت اب صارفین کو ایک سے زیادہ ٹریکس کو ملانے اور پھر اپنی کلپس پر لگانے کیلئے دوسرے ایڈیٹر کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
دنیا کا سب سے پتلا آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہو گا؟
نومبر 21, 2024میٹا کاواٹس ایپ گروپس کیلئے ایک اور بہترین فیچر متعارف
نومبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیان
مئی 8, 2024 -
سیاسی میدان میں ہلچل:حمزہ شہبازپنجاب میں متحرک
جولائی 23, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔