انسٹاگرام پر سپاٹیفائی سونگ اب آڈیو سمیت شیئر کرنے کی سہولت متعارف

انسٹاگرام صارفین کیلئے اہم خبر ،انسٹاگرام پر سپاٹیفائی سونگ اب آڈیو سمیت شیئر کرنے کی سہولت متعارف ، نوجوانوں میں مقبول سوشل میڈیا شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق انسٹاگرام کے اس نئے فیچر کی بدولت اب صارفین گانے کا مختصر آڈیو کلپ انسٹاگرام سٹوریز پر براہِ راست سن سکتے ہیں۔ اس سے پہلے انسٹاگرام سٹوریز میں سپاٹیفائی گانے صرف کور آرٹ اور ’پلے آن سپاٹیفائی‘ بٹن کے ذریعے شیئر کیے جا سکتے تھے، جس پر کلک کرنے سے صارف کو سپاٹیفائی کی ایپ پر جانا پڑتا تھا۔
تاہم نئے فیچر کی بدولت اب صارفین گانے کا مختصر آڈیو کلپ انسٹاگرام سٹوری پر براہِ راست سن سکتے ہیں، جس سے میوزک شیئرنگ کا تجربہ زیادہ مؤثر اور دلچسپ ہوگیا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔