انسٹاگرام میسیجز میں دلچسپ فیچر متعارف،فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپلی کیشن اور مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام نے ڈائریکٹ میسیجز (ڈی ایمز) میں دلچسپ فیچر متعارف کرادیا، جس کے تحت صارفین اب تصاویر کو بھی ایڈٹ کر سکیں گے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق انسٹاگرام نے ڈی ایمز میں دلچسپ فیچر پیش کرتے ہوئے اس میں صارفین کو تصاویر کو ایڈٹ کرنے کا آپشن دیدیا ہے۔اب صارفین میسیجز میں تصاویر کو بھیجنے سے قبل اس میں ڈرائنگ، تحریر یا سٹیکرز بھی شامل کر سکیں گے۔
یہ فیچر بالکل اسی طرح کام کرے گا، جس طرح انسٹاگرام سٹوریز میں کوئی بھی تصویر شیئر کرنے سے قبل اسے ایڈٹ کیا جا سکتا ہے۔صارفین اب ذاتی انباکس میں بھیجی جانیوالی تصویر پر بھی تحریر، ڈرائنگ اور سٹیکرز لگا کر اسے خوبصورت بنا سکیں گے۔
اس سے قبل انباکس میں بھیجی جانیوالی تصاویر کو ایڈٹ کرنے کا آپشن موجود نہیں تھا، البتہ تحریر کو ایڈٹ کرنے کا آپشن موجود تھا۔اس وقت انسٹاگرام انباکس میسیجز میں صارفین سٹیکرز اور ڈرائنگ بھی بھیج سکتے ہیں، لیکن انہیں کسی تصویر میں شامل نہیں کر سکتے، تاہم اب نئے فیچر کے تحت وہ بھیجی جانیوالی تصاویر میں انہیں شامل کر سکیں گے۔
اسی طرح انسٹاگرام نے سٹوریز میں کیے جانیوالے کمنٹس کا دورانیہ بھی بڑھا دیاہے۔اب اگرکوئی صارف کسی کی سٹوری پر کمنٹس کرتا ہے اور دونوں ایک دوسرے کے فالوورز ہوں گے تو انہیں وہ کمنٹس 24 گھنٹے تک نظر آئیں گے۔
دنیا کا سب سے پتلا آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہو گا؟
نومبر 21, 2024میٹا کاواٹس ایپ گروپس کیلئے ایک اور بہترین فیچر متعارف
نومبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ڈالرکی قیمت میں مسلسل دوسرےروزبھی اضافہ
جولائی 24, 2024 -
ٓآج اورکل کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اپریل 30, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔