انسٹاگرام کے ویڈیو فیچر میں بڑی تبدیلی متعارف،تبدیلی کے بعد ویڈیو کا معیار اس کی مقبولیت پر منحصر ہوگا۔مقبول فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم نے اپنے ویڈیو فیچر میں اہم تبدیلی کا اعلان کر دیا۔
حال ہی میں ایک سیشن کے دوران انسٹاگرام ہیڈ ایڈم موسیری نے اس تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی ویڈیو کافی عرصے تک نہ دیکھی جائے تو انسٹاگرام اس کی کوالٹی کو کم کر دیتا ہے اور اگر کوئی ویڈیو مقبول ہوجائے تو اس کا معیار واپس بحال ہوجاتا ہے، یعنی معیار میں کمی کا ہونا ایک مجموعی سطح پر کام کرتا ہے، کیونکہ کمپنی سمجھتی ہے ان تخلیق کاروں کو بہتر کوالٹی ملنی چاہیے جو زیادہ ویوز رکھتے ہیں۔
یہ کوئی بائنری تھریشولڈ نہیں، بلکہ ایک سلائیڈنگ سکیل ہے۔عام زبان میں انسٹاگرام ویڈیو کی کوالٹی میں تبدیلی اپنے سرور پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرنے کیلئے کرتا ہے، تاکہ توانائی کی بچت کی جا سکے، یعنی ہلکی کوالٹی کی فائلیں زیادہ سٹوریج نہیں لیتی ،جس سے کمپنی بڑے پیمانے پر اپنی سٹوریج بچا لیتی ہے۔
دنیا کا سب سے پتلا آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہو گا؟
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
الیکٹرانکس ڈیوائسز کو گرم ہونے سے کیسے بچایا جائے؟
جون 25, 2024 -
کے پی کے میں ٹماٹروں پر پابندی عائد
جون 15, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔