انسٹا گرام: دوستوں کے ساتھ ریلز شیئر کرنے کیلئے نیا فیچر بلینڈ متعارف

0
3

انسٹا گرام صارفین کیلئے خوشخبری ، دوستوں کے ساتھ ریلز شیئر کرنے کیلئے ایک نیا فیچر بلینڈ متعارف، میٹا نے اپنی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام میں ایک نیا فیچر بلینڈ متعارف کرا دیا ہے۔
اس نئے فیچر سے صارفین اپنے دوستوں کے ساتھ میسج میں ریلز فیڈ شیئر کرسکیں گے۔اب ون آن ون چیٹ ہو یا گروپ چیٹ ہو، انسٹاگرام صارفین ڈائریکٹ میسج میں دوستوں کو بلینڈ کے لیے مدعو کرسکتے ہیں۔اس فیچر کے تحت انسٹا گرام کی جانب سے مختلف ریلز کو سجیسٹ کیا جائے گا، جن کا انتخاب صارفین اور ان کے دوستوں کی پسند کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔
انسٹا گرام کی جانب سے ان سجیسٹ کی گئی ریلز کو روزانہ تبدیل کیا جائے گا۔بنیادی طور پر یہ ریلز کے لیے ایک شیئر فیڈ ہوگی۔
کمپنی کے مطابق اس فیچر کو صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply