
انسٹا کے صارفین کیلئے خوشخبری ،انسٹا گرام نے صارفین کیلئے متعدد نئے فیچرز متعارف کروادئیے۔
ان میں سے ایک فیچر گرڈ کسٹمائزیشن ہے ،جس کے تحت تصاویر کو چوکور کی بجائے عمودی انداز سے دیکھنے میں مدد ملے گی۔
میٹا کے مطابق پروفائل گرڈ کو اب صارفین اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کرسکتے ہیں۔میٹا کا یہ فیچر اس ہفتے سے صارفین کو دستیاب ہوگا اور وہ اپنی مرضی کے مطابق پروفائل گرڈ کو ارینج کرسکیں گے۔اس فیچر کی آزمائش اگست 2024 سے کی جا رہی تھی۔
کمپنی کے مطابق اس فیچر کا مطالبہ صارفین کی جانب سے کافی عرصے سے کیا جا رہا تھا۔اس کے ساتھ انہیں فالوورز کیلئے پیش کیے جانیوالے مواد کو ایڈٹ کرنے کا اختیار بھی دیا جا رہا ہے۔
کمپنی کی جانب سے صارفین کیلئے اپنے جذبات کا اظہار موسیقی، ریلز اور دیگر طریقوں سے کرنے کا عمل بھی آسان بنایا جا رہا ہے۔اب صارفین کسی Spotify گانے کے نام اور آرٹسٹ کو انسٹا گرام نوٹس میں شیئر کرسکیں گے۔
درحقیقت اس فیچر کے تحت جب بھی آپ کوئی نیا Spotify گانا سنیں گے تو اس کا نام اور آرٹسٹ وغیرہ رئیل ٹائم میں نوٹس میں اپ ڈیٹ ہو جائیں گے۔انسٹا گرام میں ہینڈ رائٹنگ فونٹس کا اضافہ بھی کیا جا رہا ہے،یہ فونٹس سٹوریز اور ریلز ویڈیوز کیلئے دستیاب ہوں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔