انسٹا گرام نے نوٹس فیچر کو مزید بہتر بنا دیا

0
38

انسٹا گرام نے نوٹس فیچر کو مزید بہتر بنا دیا۔ انسٹا گرام نے دسمبر 2022 میں نوٹس کے نام سے ایک فیچر متعارف کرایا تھا

جس کا مقصد صارفین کو اپنے خیالات تحریری شکل میں دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرنا تھا۔اب میٹا کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ نے نوٹس کو مزید فیچرز سے بہتر بنایا ہے۔ اس مقصد کیلئے کمپنی کی جانب سے نوٹ پروموٹ کا اضافہ نوٹس میں کیا گیا ہے۔اس فیچر سے صارفین مختلف سوالات جیسے مجھے کیا کھانا چاہیے وغیرہ دوستوں سے شیئر کر سکتے ہیں۔

ان سوالات پر دوستوں کی جانب سے مختلف ٹپس، مشوروں یا دیگر خیالات کے ذریعے ردعمل ظاہر کیا جائے گا۔یہ فیچر کافی حد تک فیس بک مینشنز سے ملتا جلتا ہے، جس میں صارف کسی دوست کو نوٹس میں ٹیگ کر سکتا ہے۔ انسٹا گرام کی جانب سے نوٹ لائیکس کو بھی نوٹس کا حصہ بنایا جا رہا ہے، جو لائیکس فیچر کی طرح کام کرتا ہے۔

نوٹس فیچر میں ایک صارف 60 حروف پر مبنی پیغام تحریر کرکے اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کرسکتا ہے۔نوٹ پوسٹ کرنے پر وہ ڈائریکٹ میسج ٹیب میں صارف کی پروفائل فوٹو کے قریب نظر آئے گا۔ صارف کے تحریر کردہ نوٹس فالوورز کیلئے 24 گھنٹے تک دستیاب ہوتے ہیں اور وہ ان پر ریپلائی بھی کر سکتے ہیں۔صارفین اپنے نوٹس کو مخصوص افراد تک بھی محدود رکھ سکتے ہیں۔

Leave a reply