انسٹا گرام کا لائیو لوکیشن شیئرنگ کا نیااور کار آمد فیچر متعار ف
معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے صارفین کیلئے خوشخبری،انسٹا گرام نے ایک نیااور کار آمد فیچر متعار ف کرادیا۔ صارفین اب اپنی لائیو لوکیشن شیئر کرسکیں گے۔
یہ فیچر بالکل اسی طرح کام کرے گا، جس طرح واٹس ایپ میں لائیو لوکیشن شیئرنگ کا فیچر کام کرتا ہے۔انسٹا گرام میں صارفین ڈائریکٹ میسجز (ڈیم ایم) میں لائیو لوکیشن شیئر کرسکیں گے۔اس فیچر سے صارفین ایک وقت میں ایک گھنٹے تک کیلئے اپنی لوکیشن شیئر کر سکیں گے اور میپ میں مخصوص مقامات کو پِن (pin) کرسکیں گے۔
لائیو لوکیشن شیئرنگ کا آپشن صرف ون آن ون یا گروپ چیٹس میں دستیاب ہوگا۔چیٹ میں شامل افراد ہی لوکیشن کو دیکھ سکیں گے، مگر وہ اسے آگے دیگر چیٹس میں فارورڈ نہیں کرسکیں گے۔جب صارفین لوکیشن شیئر کریں گے تو چیٹ کے اوپر ایک انڈیکٹر موجود رہے گا، جبکہ صارفین کسی بھی وقت شیئرنگ کرسکتے ہیں۔
انسٹا گرام کی جانب سے ڈائریکٹ میسجز کیلئے کسٹمائز ایبل نک نیمز فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے۔اس سے صارفین اپنے اور اپنے دوستوں کیلئے کسی نک نیم کا اضافہ کر سکیں گے، جو ڈی ایم چیٹس میں بھی ظاہر ہوگا۔
یوٹیوب میں ایک اور دلچسپ فیچر صارفین کیلئے متعارف
دسمبر 12, 2024واٹس ایپ میں گروپ چیٹس کیلئے کارآمد فیچر متعارف
دسمبر 10, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ریلوےمیں بےقاعدگیاں:آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں انکشاف
اگست 3, 2024 -
بھارتی ٹیم نے ہوم گراؤنڈ کے درمیان 17 ٹیسٹ سیریزجیت لیں
فروری 27, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔