معروف سوشل میڈیا ایپ کے صارفین کیلئے خوشخبری،میٹا کی نوجوانوں میں مقبول ترین ایپلی کیشن انسٹا گرام نے ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایمز) کیلئے شیڈول فیچر متعارف کرا دیا۔
کمپنی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ تمام صارفین کیلئے شیڈول ڈی ایمز کا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔اس فیچر کو استعمال کرنا بھی بہت آسان ہے۔کسی بھی دوست کو میسج بھیجتے ہوئے سینڈ بٹن کو کچھ دیر تک دبا کر رکھیں، جس کے بعد شیڈول کا آپشن سامنے آجائے گا۔اس آپشن میں صارفین تاریخ اور وقت کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق میسجز کو 29 دن تک کے لیے شیڈول کیا جاسکتا ہے اور جب تک وہ میسج سینڈ نہیں ہوتا، اس وقت تک چیٹ ونڈو پر شیڈول میسجز کا بینر نظر آئے گا۔یہ فیچر ان صارفین کیلئے انتہائی کارآمد ثابت ہوگا، جو اپنے زیادہ تر دوستوں کی سالگرہ کے میسجز شیڈول کرنا چاہتے ہیں یا انہیں کسی مخصوص دن پر کیے جانیوالے کام کے بارے میں یاد دلانا چاہتے ہیں، تاہم ابھی تک یہ فیچر صرف انسٹاگرام کے پروفیشنل اکاؤنٹس کے حامل افراد تک محدود ہے۔
انسٹا گرام کی جانب سے سٹوریز کیلئے ایک کولاج ٹول بھی متعارف کرایا جا رہا ہے، جو سال بھر کے لمحات کو شیئر کرنے کیلئے ہے۔نئے سال کے حوالے سے متعدد ایڈ یورز ٹیمپلیٹس بھی اس فیچر میں صارفین کو دستیاب ہوں گے، جن کو استعمال کرکے صارفین اپنے دوستوں کو بتا سکتے ہیں کہ 2024 کا آغاز کیسے ہوا اور اختتام کیسے ہوا؟اس کے علاوہ نیو ائیر فونٹ اور کاؤنٹ ڈاؤن ٹیکسٹ ایفیکٹ بھی سٹوریز، ریلز اور فیڈ پوسٹس کیلئے دستیاب ہوں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستانی ہوابازی کی صنعت میں اہم پیشرفت
مئی 13, 2024 -
اداکارگوندہ گولی لگنےسےزخمی،ہسپتال منتقل
اکتوبر 1, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔