انسٹا گرام کے اکاؤنٹس ہولڈرز کاڈیٹاچوری :صارفین کو پاس ورڈز تبدیل کرنے کی ہدایات

0
7

انسٹا گرام کے اکاؤنٹس ہولڈرز کاڈیٹالیک ہونےکاخدشہ بڑھ گیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام کے ایک کروڑ 75 لاکھ اکاؤنٹس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ صارفین کو پاس ورڈز تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
لیک ہونے والے ڈیٹا میں صارفین کے یوزرنیم، ای میل ایڈریسز، فون نمبرز، رہائشی پتے اور دیگر حساس معلومات شامل ہیں۔
کمپنی نے بتایا کہ انسٹاگرام صارفین کی یہ معلومات ڈارک ویب مانیٹرنگ کے دوران سامنے آئیں۔ اور صارفین کو ممکنہ غلط استعمال کے خدشات کے پیش نظر پاس ورڈ ری سیٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔
سائبر سیکیورٹی کمپنی نے کہا کہ اس سرگرمی کے نتیجے میں دنیا بھر میں ایک کروڑ 75 لاکھ انسٹاگرام اکاؤنٹس کا ڈیٹا چوری ہوا ہے۔ اور یہ معلومات ڈارک ویب پر فروخت کے لیے دستیاب ہو سکتی ہیں۔

Leave a reply