انسٹا گرام کے ڈائریکٹ میسجز میں متعدد نئے فیچرز متعارف

0
50

انسٹاگرام کےصارفین کیلئےخوشخبری،انسٹا گرام کے ڈائریکٹ میسجز میں متعدد نئےفیچرز متعارف ،انسٹا گرام کے ڈائریکٹ میسجز اب ایپل آئی میسج اور دیگر ایپس کا متبادل بن گئے۔
مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام نے اپنےصارفین کیلئے ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایمز) میں متعدد نئے فیچرز متعارف کرا دیے ۔
کمپنی کے مطابق اب دنیا بھر میں صارفین ڈائریکٹ میسجز میں ٹرانسلیٹ ٹولز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اور 99 زبانوں کے پیغامات کا ترجمہ کرسکتے ہیں۔اسی طرح ایک نیا فیچر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کیلئے متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے وہ میوزک شیئر کرسکیں گے۔
اس فیچر تک رسائی کیلئے چیٹ کمپوزر سکرین میں سٹیکر بٹن پر کلک کریں اور پھر میوزک آپشن کا انتخاب کریں، جہاں صارفین مختلف میوزک کلپس سرچ کرسکیں گے اور 30 سیکنڈ کے کلپ کو گروپ چیٹس یا براڈکاسٹ چینل پر شیئر کرسکیں گے۔ایک نیا فیچر پن میسجز کا ہے،اس فیچر کے ذریعے صارفین ڈائریکٹ میسجز میں مختلف میسجز کو پن کرسکیں گے، جو چیٹ ونڈو پر سب سے اوپر نظر آئیں گے۔
کمپنی کے مطابق ہر چیٹ میں صارفین 3 میسجز کو پن کرسکیں گے۔صارفین کی سہولت کیلئے انسٹا گرام کی جانب سے ڈائریکٹ میسجز میں میسجز شیڈول کے فیچر کا اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔اس فیچر کے ذریعے صارفین میسجز کو 29 دن تک کیلئے شیڈول کرسکیں گے۔
آخری فیچر دوستوں کو گروپ چیٹ میں شامل کرنے کے حوالے سے ہے،اس فیچر کے تحت صارفین اپنے دوستوں کو ایک کیو آر کوڈ بھیج سکیں گے ،جو بنیادی طور پر کسی گروپ چیٹ میں شمولیت کا دعوت نامہ ہوگا۔

Leave a reply